اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) 1800 سی سی سے اوپرکی گاڑیوں پر ڈیوٹی کی شرح 20 فیصد کر دی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کر تے ہوئے اسد عمر کا کہناتھا کہ برآمدی صنعت کیلئے خام مال سے ڈیوٹی ختم کریں گے، ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے 82 مصنوعات پرڈیوٹی ختم کررہے ہیں۔
پنجاب میں ٹیکسٹائل بند ہونے سے 5 لاکھ افراد بے روزگارہوگئے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ ٹیکس بڑھائے بغیر 95 ارب روپے اضافی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریگولیٹری ڈیوٹی کی مدمیں ایکسپورٹ انڈسٹری کو 5 ارب کاریلیف دےرہے ہیں۔اس سے پہلے انہوں نے مہنگے موبائل فونز پر ڈیوٹی میں اضافہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔