اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان منگل کو اپنے پہلے غیر ملکی دوروز ہ دورے پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے لئے روانہ ہو ں گے ،سعودی حکام سے ملاقاتوں میں دو طرفہ اور اہم علاقائی اور بین الا قوامی امور پر تبادلہ خیال ہو گا
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق عمران خان منگل کے روز 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے اپنے قیام کے دوران وزیراعظم سعودی فرمانروا سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان سے بھی وزیراعظم کی ملاقاتیں ہو گی ان ملاقاتوں میں پاک سعودی عرب دو طرفہ تعلقات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہو گا وزیراعظم روضہ رسولؐ پر بھی حاضری دیں گے واضح رہے کہ عمران خان کو سعودی فرمانروا نے دورے کی دعوت دی تھی سعودی فرمانروا وزیراعظم کے اعزاز میں ضیافت بھی دیں گے اور بطور وزیراعظم عمران خان کا کسی بھی ملک کا یہ پہلا دورہ ہو گا وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور مشیر تجارت بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے وزیراعظم 19 ستمبر کو شام سعودی عرب سے وفد کے ہمراہ عرب امارات پہنچیں گے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد بن زائد النہیان وزیراعظم کا خیر مقدم کریں گے وزیراعظم امارات کے ولی عہد کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان منگل کو اپنے پہلے غیر ملکی دوروز ہ دورے پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے لئے روانہ ہو ں گے ،سعودی حکام سے ملاقاتوں میں دو طرفہ اور اہم علاقائی اور بین الا قوامی امور پر تبادلہ خیال ہو گا دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق عمران خان منگل کے روز 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے اپنے قیام کے دوران وزیراعظم سعودی فرمانروا سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے