اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے غیر رجسٹرڈ افغان اور بنگالیوں کو شہرت دینے کے اعلان کے بعد وزارت داخلہ نے صوبوں سے غیر رجسٹرڈ افغانی اور بنگالیوں کا ڈیٹا مانگ لیا ۔ پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے غیر رجسٹرڈ افغان اور بنگالیوں کو شہریت دینے کا اعلان کردیا ہے اس حوالے سے پیشگی اقدامات شروع
کر دیئے گئے جبکہ وزارت داخلہ باضابطہ حکم نامہ ملنے کی منتظر ہے۔ وزارت داخلہ نے صوبوں سے غیر رجسٹرڈ افغانی اور بنگالیوں کا ڈیٹا مانگ لیا ہے۔ ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ کے پاس 13لاکھ غیر رجسٹرڈ افغانیوں کا ڈیٹا ہے جبکہ 80فیصد غیر رجسٹرڈ افغانی کیمپوں سے باہر نکل چکے ہیں۔ وزارت داخلہ غیر رجسٹرڈ افغانیوں کے موجودہ پتے لاعلم ہے۔