اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کو مالی مشکلات سے نکالنے کے لیے سعودی عرب پاکستان کو 5 ارب ڈالر کا قرضہ دے گا، اس کے علاوہ چین پاکستان میں سی پیک کے تحت مزید 42 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا، واضح رہے کہ پاکستان کی خراب معاشی صورتحال کو سنبھالا دینے کے لیے اسلامی ملک سعودی عرب جو ہر موقع پر پاکستان کی مدد کرتا ہے نے پاکستان کو آسان اور نرم شرائط پر پانچ ارب ڈالرز کا قرضہ دینے کا اعلان کیا ہے، ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے
لیے چین کی جانب سے سی پیک کے تحت مزید 42 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جائے گی اور برادر اسلامی ملک سعودی عرب پاکستان کو نرم شرائط پر پانچ ارب ڈالر کا قرضہ دے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے سعودی عرب اور چین کے دورہ کے موقع پر ان معاملات کو طے کیا جائے گا، اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان پیر کو سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں اور وہ نومبر میں چین کا دورہ کریں گے اور اس دورہ میں سی پیک کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔