بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ایک اور ’’این آر او‘‘ شریف خاندان بڑی رقم دینے پر راضی ہو گیا، دو اہم اسلامی ممالک نواز شریف کی مدد کیلئے میدان میں آ گئے، معروف صحافی نے بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی ذوالفقار راحت نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہا ہے کہ ایک بڑی خبر ہے اور یہ ابھی ڈویلپ ہو رہی ہے، انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس کے اندر کچھ مسائل ہیں جو آگے جا کر کلیئر ہوں گے اور خبر میاں نواز شریف کے این آر او کے حوالے سے ہے، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے این آر او کے لیے دو اسلامی ممالک اپنا کردار ادا کر رہے ہیں

اور اس این آر او کے لیے پاکستان کی حکومت کو بار بار درخواست کی جا رہی ہے، میاں نواز شریف اور ان کا خاندان وہ تمام پیسہ جس کا حکومت کی جانب سے کلیم کیا جا رہا ہے وہ اس کا پچاس فیصد دینے پر تیار ہیں لیکن وہ کوئی تحریری معاہدہ نہیں کرنا چاہتے۔ حکومت کی جانب سے مطالبہ ہے کہ یہ معاملہ تحریری طور پر ہونا چاہیے اور اس کے بعد پیسہ حوالے کیا جائے، شریف خاندان کا کہنا ہے کہ پیسہ تو باہر کسی بھی چینل سے دے دیا جائے گا لیکن اگر وہ تحریری معاہدہ کرتے ہیں تو ان کی سیاست ختم ہو جائے گی، اس میں خاندان کے کچھ لوگ مان گئے ہیں اور کچھ لوگ مخالفت کر رہے ہیں، معروف صحافی کے مطابق اس کی پریکٹیکل شکل آنے والے دنوں میں سامنے آئے گی، انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کا یہ بھی کلیم ہے کہ میاں نواز شریف اور مریم نواز پر دس سال کی سیاست پر پابندی ہو گی اس پر آپ کو ہر صورت میں آنر کرنا پڑے گا۔ اس کے لیے ایک تحریری معاہدہ، تحریری درخواست اور پلی بارگین کے لیے درخواست چاہیے۔ اس پر شریف خاندان کا کہنا ہے کہ یہ پیسے تو باہر سے آپ کو کسی چینل سے مل جائیں گے لیکن ہماری طرف سے یہ بلیک اینڈ وائٹ پر لے کر آئے، کوئی تحریری معاہدہ نہ کریں اور نہ ہی کوئی ویڈیو ریکارڈ کریں۔ معروف صحافی ذوالفقار راحت نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہا ہے کہ ایک بڑی خبر ہے اور یہ ابھی ڈویلپ ہو رہی ہے، انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس کے اندر کچھ مسائل ہیں جو آگے جا کر کلیئر ہوں گے اور خبر میاں نواز شریف کے این آر او کے حوالے سے ہے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…