اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے روس کیساتھ تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اورمختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ ترکی کیساتھ پاکستان کے برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ صدر مملکت نے اپنے
خطاب میں مقبوضہ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کیلئے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ بھارت الزامات کے بجائے مذاکرات کی میز پر آئے۔ اقوام متحدہ کی مقبوضہ کشمیر سے متعلق رپورٹ پاکستانی مؤقف کے قریب ہے۔