اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، صدر مملکت عارف علوی کے خطاب کے دوران پیپلزپارٹی کے علاوہ ساری اپوزیشن واک آئوٹ کر گئی، تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہو چکا ہے۔ قومی ترانے کے بعد تلاوت قرآن پاک و نعت شریف ، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کی
دعا ختم ہوتے ہی صدر مملکت کے خطاب کے دوران پیپلزپارٹی کے علاوہ ن لیگ اور بقایا اپوزیشن کے اراکین اسمبلی کا واک آئوٹ۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوگیا ہے اور صدر مملکت عارف علوی کا خطاب جاری ہے۔ اجلاس کا آغاز قومی ترانے سے ہوا جس کے بعد تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف کے بعد وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے دعا کرائی جس کے ختم ہوتے ہی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صدر مملکت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی انائونس منٹ کی تو ن لیگ کے اراکین اسمبلی سیٹوں پر کھڑے ہوئے اور انہوں نے بات کرنے کی اجازت چاہی جس پر اسد قیصر نے سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایاز صادق صاحب آپ اسمبلی کے سپیکر رہ چکے ہیں آپ جانتے ہیں کہ اسمبلی کے رولز اس بات کی اجازت نہیں دیتے، آپ کل بات کرلیں ۔ سپیکر قومی اسمبلی کی اس بات پر حکومتی بنچوں پر موجود وزیراعظم عمران خان سمیت دیگرا راکین نے بنچ بجائے جبکہ ن لیگ اور بقایا اپوزیشن کے اراکین اسمبلی بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاجاََ واک آئوٹ کر گئےجبکہ پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی اپنی سیٹوں پر بیٹھے رہے۔ اس دوران عمران خان اور تحریک انصاف کے اراکین بنچ بجاتے رہے۔