ہفتہ‬‮ ، 22 جون‬‮ 2024 

میڈیکل کالجز کے طلبا کیلئے بڑی خوشخبری،چیف جسٹس نے شاندار حکم جاری کردیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) سپریم کورٹ نے حکومت کو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کی لاء کمیٹی کی پیش کی گئی تجاویز پر آرڈیننس جاری کرنے کی ہدایت کردی۔چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں میڈیکل کالجز سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصورخان نے بھی لاء کمیٹی کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کی حمایت کی۔

اس موقع پر عدالت کا کہنا تھا کہ پی ایم ڈی سی کے قوانین میں ترامیم کی ضرورت ہے لہٰذا ان ترامیم کے لیے آرڈیننس پیش کیا جائے۔دورانِ سماعت میڈیکل کالجز کی حالت زار کے بارے میں چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ’پتا کر کے بتایا جائے کہ میڈیکل کالجز معیار پر پورا اترتے ہیں کہ نہیں؟ کیا وہاں لیکچرز ہوتے ہیں اورکالجز میں لیبز کی کیا صورتحال ہے؟چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ پاکستان ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹی ٹیوشنز (پامی) اعلیٰ میعار کی میڈیکل تعلیم کو فروغ دے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ایڈہاک کمیٹی ختم ہوگئی ہے اب آرڈیننس نے آنا ہے۔جس پر وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ لگتا ہے آرڈیننس کی ضرورت نہیں پڑے گی عدالت نے خود کمیٹی تشکیل دی تھی، اس لیے عدالت خود بھی اس معاملے کو سپروائز کرسکتی ہے۔ جس کی تائید کرتے ہوئے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سات عدالتی فیصلے ایسے ہیں جن سے طے ہوتا ہے کہ میڈیکل سے متعلق معاملات سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں اور یہ عدالت کا کام ہے۔چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ امریکی سپریم کورٹ نے امریکہ کے صحت عامہ کے معاملات کو سپروائز کیا اوباما ہیلتھ کئیر کے معاملے کو سپریم کورٹ نے دیکھا تھا۔جس پر میڈیکل کالجز کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ میڈیکل کالجز کو معیار بہتر کرنے کے لیے کچھ وقت دیا جائے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آرڈیننس آجائے گا تو اس معاملے کو دیکھ لیں گے، بعد ازاں عدالت نے حکومت کو آرڈیننس جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے معاملہ نمٹادیا۔

موضوعات:



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…