اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق اسد عمر نے بتایا کہ غریب صارفین پر کم از کم بوجھ ڈالا گیا ہے، جبکہ امیر ترین طبقے کیلئے گیس قیمتوں میں زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گیس قیمتوں کے سلیب میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے اور ایل پی جی کی درآمد پرٹیکس کم کرکے 10 فیصد کردیا گیا ہے۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ درآمدات سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی ہوگی۔واضح رہے کہ اس سے پہلے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جارہا۔