اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

اب واضح ہو جائے گا کہ پاکستان کیسے چلے گا؟ وزیراعظم عمران خان نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سب سے بڑے اقدام کا اعلان کردیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،۔ملک میں ڈیمز ہر صورت بنیں گے۔وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کل(منگل) منی بل پیش کریں گے۔منی بل واضح ہو گا کہ ملک کس طرح چلے گا۔اتوار کوکراچی میں میڈیا مالکان، اینکرز اور نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں ڈیمز کا بننا بہت ضروری ہے۔حکومت ہر صورت میں ڈیمز بنائے گی۔ میڈیا ڈیمز سے متعلق شہریوں کو آگاہی فراہم کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ

ملک سے کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ہم شاہ خرچیاں ختم کر کے سادہ زندگی گزاریں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ملک میں جلد تبدیلی آنے والی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ وزیر اعظم ہاو س کی لگژری گاڑیوں کی نیلامی جلد ہوگی۔وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسد منگل کو منی بل پیش کریں گے۔ منی بل سے واضح ہو جائے گا کہ پاکستان کیسے چلے گا۔ وزیر اعظم نے میڈیاکے کردار کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ پاکستانی میڈیا سچ سامنے لاتا رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…