اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

افغان سرزمین پر بھارتی فوجیوں کی موجودگی ؟افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے حیرت انگیز وضاحت کردی

datetime 14  ستمبر‬‮  2018 |

کابل (آن لائن)افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ انتہا پسند اور دہشتگرد عناصر ہر صورت حکومت میں آنا چاہتے ہیں یہ کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہوتے ،پاکستان سمیت خطے کے تمام ممالک کو یہ سبق یاد کرلینا چاہیے ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں چیلنجز ہیں مل کر ان کا مقابلہ کرنا ہوگا ،بھارت کی طرف سے دفاع سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی میں تعاون بہت مددگار ثابت ہوا ہے،

لیکن افغان سرزمین پر بھارتی فوجیوں کی موجودگی پر کبھی بات چیت نہیں ہوئی،طالبان، افغان حکومت سے بات نہیں کرنا چاہتے، لیکن اگر وہ جمہوری عمل کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو ہم ان کا خیر مقدم کریں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت خطے کے تمام ممالک کے لیے کو یہ سبق لینا چاہیے کہ انتہاپسند اور دہشت گرد عناصر طویل مدت میں کسی بھی ملک کے مفاد میں مددگار ثابت نہیں ہوں گے۔ایسے عناصر اپنی حکومت چاہتے ہیں اور وہ بالآخر کسی بھی ملک میں اٹھ کھڑے ہوں گے۔’انہوں نے کہا کہ ’عمران خان نے پاکستان کا وزیر اعظم بننے کے بعد کہا ہے کہ وہ خطے میں امن اور استحکام چاہتے ہیں، ہم ان کے اس بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں چیلنجز ہیں، لیکن ہمیں امید ہے کہ ہم مل جل کر کام کر کے ان کا مقابلہ کر سکیں گے، تاہم اس کے لیے دونوں طرف سے مخلصانہ تعاون ضروری ہے۔’بھارتی فوجیوں کی افغانستان میں موجودگی کے حوالے سے عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ ‘بھارت کی طرف سے دفاع سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی میں تعاون بہت مددگار ثابت ہوا ہے، لیکن افغان سرزمین پر بھارتی فوجیوں کی موجودگی پر کبھی بات چیت نہیں ہوئی۔’افغان چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ ان روابط کا مقصد طالبان پر افغان حکومت سے بات کرنے کے لیے زور ڈالنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ’طالبان، افغان حکومت سے بات نہیں کرنا چاہتے، لیکن اگر وہ جمہوری عمل کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو ہم ان کا خیر مقدم کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…