اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے کے بعد چین کا دورہ کرینگے، شیخ رشید کو ساتھ لے جانے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق میانوالی میں ریل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے اپنے دوسرے غیر ملکی دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نومبر میں چین جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی انجینئرز دنیا بھر میں اپنی قابلیت
کا لوہا منوا چکے ہیں اور اب دنیا بھر میں سب سے تیز رفتار ریل گاڑیاں چین میں چلتی ہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وہ نومبر میں چین کا دورہ کر رہے ہیں اور چین سے ریلوے کی بہتری کیلئے تعاون کے حوالے سے بھی بات کرینگے۔ انہوں نے اس موقع پر شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ صاحب آپ بھی میرے ساتھ چلیں گے تاکہ آپ وہاں ریلوے کے حوالے سے چینی تجربات کو دیکھ کر ان سے فائدہ اٹھا سکیں۔