منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

سی پیک منصوبہ،پاکستان نے دشمنوں کی سازش کو ناکام بنا دیا ،ایساکرارا جواب کہ منصوبے کے مخالف ممالک منہ تکتے رہ گئے

datetime 13  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی) ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا ہے کہ سی پیک سے متعلق چین کے ساتھ ازسرنو معاہدوں کی تجدید کو مکمل طور پر مسترد کرچکے ہیں جب کہ سی پیک معاہدوں پر نظر ثانی کا تاثر بھی مسترد کرتے ہیں، پاکستان ان معاہدوں پر کوئی نظر ثانی نہیں کررہا، پاکستان بھارت سے بات چیت کے خلاف نہیں، دونوں ممالک کے درمیان ٹریک ٹو رابطے موجود ہیں تاہم بیک ڈور رابطوں کا علم نہیں۔

بھارت نے رواں برس ایل او سی کی 2050 خلاف ورزیاں کیں جس میں 31 نہتے شہری شہید ہوئے۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ سی پیک سے متعلق چین کے ساتھ ازسرنو معاہدوں کی تجدید کو مکمل طور پر مسترد کرچکے ہیں جب کہ سی پیک معاہدوں پر نظر ثانی کا تاثر بھی مسترد کرتے ہیں، پاکستان ان معاہدوں پر کوئی نظر ثانی نہیں کررہا۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتہ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج نے پلوامہ، بانڈی پور، کپواڑہ اور اننت ناگ اسلام آباد میں 14 مزید کشمیریوں کو شہید کر دیا، سینکڑوں حریت رہنما اور کارکن بدنام تہاڑ جیل میں حراست میں رکھے گئے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت نہ صرف کشمیر بلکہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھی سیز فائر معاہدوں کی خلاف ورزیاں کررہا ہے، بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ برس ایل او سی کی 1970 خلاف ورزیاں کی گئیں رواں برس اس میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور بھارت نے رواں برس ایل او سی کی 2050 خلاف ورزیاں کیں جس میں 31 نہتے شہری شہید ہوئے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی جانب سے 10 ستمبر کو بھی آزاد کشمیر کے خنجر سیکٹر میں فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی، جس میں جھومر گاں کا نوجوان گفتار حسین شہید ہوا۔

جنگ بندی کی خلاف ورزی پر قائمقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کہ احتجاج ریکارڈ کرایا گیا اور ایک احتجاجی مراسلہ بھی حوالے کیا گیا۔ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سے بات چیت کے خلاف نہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹریک ٹو رابطے موجود ہیں، ٹریک ٹو رابطے مختلف سطح پر ہیں اور چلتے رہتے ہیں تاہم پاک بھارت بیک ڈور روابط کا علم نہیں۔

برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان کی پروگرام میں میزبانی کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہائی کمشنرکی پروگرام کی میزبانی کا وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سخت نوٹس لیا ہے، پاکستانی ہائی کمشنر کو وطن واپس طلب کرکے تحریری وضاحت نامہ طلب کیا گیا ہے۔ڈاکٹر فیصل نے امریکی وزیر خارجہ کے دورے سے متعلق بتایا کہ مائیک پومپیو کے دورے میں مختلف معاملات پر تبادلہ خیال ہوا اور مختلف موضوعات پر مذاکرات کا تسلسل ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔

افغانستان سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان مسئلے کا حل وہاں کے لوگوں کے ہاتھوں تلاش کرنے کی حمایت کرتے ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود کا پہلا بیرون ملک دورہ افغانستان کا ہے، وہکل افغانستان جائیں گے جہاں افغان پاک ایکشن پلان پرتبادلہ خیال کریں گے۔ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کریں گے جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ویزہ کی سختی صرف پاکستان نہیں، دیگر کئی ممالک کے ساتھ کی گئی ہے، وزیر خارجہ کی سطح پر اس معاملے پر رابطے میں ہیں جب کہ بحرین کے حکام نے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ایف اے ٹی ایف سے متعلق ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھاکہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے حوالے سے کافی کام ہو رہا ہے۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی وفات پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بیگم کلثوم نواز کی میت کی واپسی میں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے میں شریف خاندان کی امداد کی ہدایت کی ہے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…