اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی غیرذمے دارانہ سرگرمیاں ، وزیرخارجہ کا سخت نوٹس، جواب طلب ،جانتے ہیں صاحبزدارہ احمد خان نے ایساکیا کیا تھا کہ حکومت پاکستان کو سخت ترین قدم اٹھانا پڑا

datetime 13  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان کی غیر ذمے دارانہ سرگرمیوں کا سخت نوٹس لے کر انہیں وضاحت کے لیے پاکستان طلب کر لیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی غیر ذمے دارانہ سرگرمیوں کا سوشل اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے پتا چلا۔ترجمان کے مطابق علم ہونے پر اس معاملے کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے نوٹس میں لایا گیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ نے ہائی کمشنر سے تحریری جواب طلب کرنے اور اسلام آباد طلب کرکے وضاحت لینے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ 9 ستمبر کو لندن کے او ٹو ارینا میں منعقدہ ایک میڈیا ایونٹ میں پاکستانی ہائی کمشنر کو ایک ایوارڈ کیٹگری کا اعلان کرنے کے لیے اسٹیج پر مدعو کیا گیا تھا۔اس موقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر متعدد بار شیئر کی گئی، جس میں پاکستانی ہائی کمشنر کی سرگرمیوں پر اعتراض اٹھایا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…