منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر پابندی عائد ،اگر کسی بچے نے ایسا کیا تو ان کے والدین کیساتھ کیا سلوک کیاجائیگا؟ عدالت نے ایساحکم جاری کردیا کہ آپ بھی اس فیصلے کی حمایت کرینگے

datetime 12  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی کم عمر بچہ ڈرائیونگ کرتے پکڑا گیا تو اس کے والدین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس علی اکبر قریشی نے سول سوسائٹی کے عبداللہ ملک کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی سماعت کی۔جسٹس علی اکبر قریشی نے کیس کی کارروئی کے دوران ریمارکس دیئے کہ کم عمر بچے

چنگ چی رکشہ، موٹر سائیکل اور گاڑی نہیں چلاسکتے ، اس سلسلے میں کم عمر ڈرائیونگ کرنے والے بچوں کے والدین کو پہلے مرحلے میں طلب کرکے بیان حلفی لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس قانون پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا، اگر پھر بھی کم عمر بچے ڈرائیونگ کرتے پکڑے جائیں تو ان کے والدین کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، کیونکہ نابالغ کی ذمہ داری اس کے والدین پر ہوتی ہے۔جسٹس علی اکبر قریشی نے کہا کہ بیانی حلفی کی خلاف ورزی کرنے والے والدین کو حوالات میں بند کر دیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…