اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

’’مجھے جیل سے نکالو،ہم ملک سے باہر چلیں جائیں گے‘‘ نواز شریف سے اہم شخصیات کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ،ڈیل کی ٹرمز اینڈ کنڈیشن پر مذاکرات، سابق وزیراعظم نے ہتھیار ڈال دئیے

datetime 24  جولائی  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مجھے جیل سے نکالو،ہم ملک سے باہر چلیں جائیں گے، نواز شریف ایک اور این آر او کیلئے تیار، جیل میں خفیہ ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق نواز شریف نے ایک اور این آر او کیلئے رضامندی ظاہر کر دی ہے اور مقتدر حلقوں تک پیغام پہنچا دیا ہے کہ ان کو جیل سے باہر نکالا جائے وہ ہمیشہ کیلئے ملک سے باہر چلے جائیں گے ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہےکہ مطابق نواز شریف دلبرداشتہ ہیں اور انہوں نے گزشتہ روز گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور گورنر خیبرپختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا کیساتھ اڈیالہ جیل میں خفیہ ملاقات کی تھی جبکہ گورنر سندھ گورنر زبیر کیساتھ بھی ان کی چند روز قبل ملاقات ہو چکی ہے۔ ان ملاقاتوں میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے مقتدر حلقوں سے معافی تلافی اور ان کو جیل سے باہر نکالے جانے کی صورت میں ملک سے باہر چلے جانےکی پیش کش کی ہے۔ نواز شریف نے ان شخصیات کے ذریعے مقتدر حلقوں کو کہا ہے کہ ان کو جیل سے رہا کروایا جائے جس پر وہ ملک سے باہر چلے جائیں۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نواز شریف پاکستان واپسی پر اپنے مایوس کن استقبال دے دلبرداشتہ ہیں اور ساتھ ہی شہباز شریف اور دیگر قیادت کے حوالے سے دلبرداشتہ ہو چکے ہیں ۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی ایگزیکٹو کے پاس این آر او کرانے کا کوئی اختیار نہیں ، سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی اور داماد کو قانون کے مطابق سزا دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اس سے قبل بھی ایک این آر او کو مسترد کر چکی ہے اب کیسے نیا این آر او ہو سکتا ہے۔ ایک قانونی عمل کے ذریعے سابق وزیراعظم اڈیالہ جیل پہنچے ہیں اور اب کوئی پاکستانی کسی چور سے ڈیل نہیں ہونے دیگی اور نہ ہی ایسی کسی حرکت کو برداشت کریگی چاہے اس کا تعلق کسی بھی پارٹی سے ہو، ڈیل کا زمانہ ختم ہو چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…