وطن واپسی کے اعلان کے بعد نواز شریف کا ایک اور بڑا سرپرائز ، دھماکہ خیز اعلان کر دیا

7  جولائی  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کے خلاف شریف خاندان کا اپیل دائر کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کے خلاف شریف خاندان نے اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کے وکلا9جولائی بروز پیر کے روز ایون فیلڈ ریفرنس کے خلاف اپیل دائر کرینگے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت اسلام آباد نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کو مجموعی طور پر 11سال قید بامشقت ، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 8سال قید بامشقت اور ان کے داماد کیپٹن صفدر کو 1سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔ فیصلہ آنے کے بعد مسلم لیگ نے اس کو مسترد کرتے ہوئے سیاہ فیصلہ قرار دیا تھا جبکہ نواز شریف نے اسے انتقامی کارروائی قرار دیا ۔ نواز شریف نے فیصلہ آنے کے بعد واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہوش میں آنے کے بعد ان سے سلام و دعا کر کے وطن واپس آئیں گے جبکہ ان کے ساتھ ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی ہو گی۔ دوسری جانب نجی ٹی وی ذرائع کا کہنا تھا کہ نواز شریف اتوار کے روز وطن واپس آسکتے ہیں جبکہ نیب ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو ائیرپورٹ پر ہی گرفتار کرنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں اور انہیں ائیرپورٹ پر ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔ نواز شریف نے فیصلہ آنے کے بعد واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہوش میں آنے کے بعد ان سے سلام و دعا کر کے وطن واپس آئیں گے جبکہ ان کے ساتھ ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی ہو گی۔واضح رہے کہ ماہرین قانون کے مطابق سزا ہونے کے بعد ضمانت کیلئے اپیل تبھی کی جا سکتی ہے جب گرفتاری عمل میں آچکی ہو مگر ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے وکلا اپنے مؤکلین کی ضمانت کیلئے نہیں بلکہ ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرینگے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…