جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

میر ے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا، نامزدگی واپس لیکر متنازع بنا دیا ، ناصر محمود کھوسہ کا نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے سے انکار

datetime 31  مئی‬‮  2018 |

لاہور(آن لائن) سابق بیوروکریٹ ناصر محمود کھوسہ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی۔ ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں ناصر محمود کھوسہ کا کہنا تھا کہ ان کی نامزدگی واپس لیکر انہیں میڈیا میں متنازع بنا دیا گیا۔ناصر محمودکھوسہ نے کہا کہ ان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا، اگر اس منصب کے لیے ان کا نام تجویز کرنے سے پہلے مشورہ کرلیا جاتا تو بہتر ہوتا۔سابق چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ

حالیہ پیدا ہونے والے حالات کے تناظر میں وہ نگراں وزیراعلیٰ کاعہدہ نہیں سنبھال سکتے۔ ناصر محمود کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ شفاف انتخابات کے لیے نگراں وزیراعلیٰ کو سیاسی جماعتوں کا اعتماد حاصل ہونا چاہیے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کے لیے سابق بیوروکریٹ ناصر محمود کھوسہ کے نام پر اتفاق کیا گیا تھا جس کا باضابطہ اعلان بھی کیا گیا۔تاہم بعدازاں بنی گالہ میں عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے کور گروپ کے اجلاس میں پارٹی کے مرکزی قائدین نے ناصر کھوسہ کے نام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔جس کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے نامزد ناصر کھوسہ کا نام واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا، جس کی تصدیق میاں محمود الرشید کی جانب سے بھی کی گئی، جن کا کہنا تھا کہ مشاورت کے بعد نیا نام دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کا مؤقف تھا کہ یہ نام تحریک انصاف کی پالیسی کے عین مطابق نہیں، کیونکہ ناصر محمود کھوسہ شریف برادران کے قریب رہے ہیں، وہ نہ صرف سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ کام کرچکے ہیں بلکہ بطور چیف سیکریٹری پنجاب بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ناصر محمود کھوسہ کی بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تعیناتی سے متعلق سمری محکمہ قانون نے گورنر ہاؤس بھجوا دی ہے اور ایک بار اگر سمری گورنر کو ارسال کردی جائے تو واپس نہیں ہوا کرتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…