بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

کیا پنجاب میں واقعی بہت ترقی ہوئی ہے؟10سال میں پنجاب کو ن لیگ نے کیا دیا؟وزیراعلیٰ کا ہیلی پیڈ دیکھنے جانیوالی سات سالہ معصوم بچی کی آبرو ریزی کے بعد کیا ہوا؟کیا نوازشریف کے ساتھ بھی ”بھٹو“ جیسا سلوک ہوگا؟ جاوید چودھری کاتجزیہ‎

datetime 3  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آپ کو یاد ہو گا میاں نواز شریف نے یکم اپریل کو سوات کے جلسے میں پنجاب کی ترقی کا دعویٰ کیا تھا، بے شک پنجاب میں دوسرے صوبوں کے مقابلے میں بہت ترقی ہوئی اور یہ حقیقت بہرحال ہمیں ماننا پڑے گی لیکن اس کے ساتھ یہ بھی حقیقت ہے آج لاہور کی برکت مارکیٹ میں ایک بیکری میں آگ لگی اور پانچ لوگ ہلاک ہو گئے‘

بیکری میں‘ مارکیٹ میں سموک سائرن تھے اور نہ ہی آگ بجھانے کا سسٹم‘ فائر بریگیڈ کو بھی آگ بجھانے میں دو گھنٹے لگ گئے‘ یہ بھی پنجاب ہے اور اس پنجاب کو ن لیگ کی گورنمنٹ 10 سال میں فائر سیفٹی کا کوئی سسٹم نہیں دے سکی‘ یکم اپریل کو جڑانوالہ کی سات سال کی بچی مبشرہ وزیراعلیٰ کا ہیلی پیڈ دیکھنے گئی‘ اغواء ہوئی‘ بچی کی آوبرو ریزی ہوئی اور بچی کو قتل کرکے نعش کھیتوں میں پھینک دی گئی‘ لاش کو جانوروں نے چیر پھاڑ دیا‘ پولیس ابھی تک جوتے تلاش کر رہی ہے‘ یہ بھی پنجاب ہے اور اس پنجاب کی چھوٹی بچیوں کو ن لیگ کی حکومت دس برسوں میں سیکورٹی اورسیفٹی نہیں دے سکی‘ جڑانوالہ ہی میں یونیورسٹی کی ایک طالبہ 25 مارچ کو یونیورسٹی سے واپسی پر اغواء ہوئی‘ بے حرمتی ہوئی‘ قتل ہوئی اور اس کی لاش 27 مارچ کو نہر سے ملی‘ پولیس ابھی تک قاتلوں کو تلاش نہیں کرسکی‘ یہ بھی پنجاب ہے‘ ایک ایسا پنجاب جس میں فائر سیفٹی ہے اور نہ ہی کرائم کنٹرول‘ یہ کام کس نے کرنے تھے اور یہ ن لیگ کے دس سال کے اقتدار میں کیوں نہیں ہو سکے‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہو گا جبکہ آج پاکستان تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمن کی فائل بھی کھول لی، یہ بھی ہمارا آج کا موضوع ہو گا اور ذوالفقار علی بھٹو کو 39سال قبل آج کی رات پھانسی دی گئی تھی‘ بھٹو کی پھانسی جوڈیشل مرڈر تھا‘ کہیں میاں نواز شریف بھی ایک ایسے ہی فیصلے کا شکار تو نہیں بن رہے‘ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…