پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

نجی ٹی وی چینل نے مولانا فضل الرحمن کی تصویر کیساتھ ’’مولانا ڈیزل ‘‘ کے الفاظ نشر کردئیے

datetime 4  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) جے یو آئی(ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی تصویر کیساتھ ایک نجی ٹی وی چینل نے براۂ راست پروگرام کے دوران ’’ مولانا ڈیزل ‘‘ کے الفاظ لکھ کر نشر کردئیے ،جس پر ٹی وی چینل کی انتظامیہ نے اپنی سنگین غلطی پر معذرت کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو سینٹ انتخابات کے حوالے سے نشریات کے دوران ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے تجزیہ کاروں کا نقطہ نظر لینے کیلئے براۂ راست پروگرام نشر کیا جارہا تھا اور ساتھ ہی

سکرین پر پارٹی پوزیشن اور سیاسی جماعتوں کے سربراہان کی تصاویر بھی چلائی جارہی تھیں تاہم مولانا فضل الرحمن کی تصویر کے ساتھ توہین آمیز ’’ مولانا ڈیزل ‘‘ کے الفاظ لکھ دئیے جو براۂ راست نشر ہوگیا اور ناظرین نے دیکھا۔بعدازاں ٹی وی چینل کی انتظامیہ نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے خبرنامہ میں معذرت بھی کرلی ۔واضح رہے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اپنے جلسوں میں مولانا فضل الرحمن کو اسی طرح کے الفاظ سے مخاطب کرتے رہے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…