ڈیرہ غازی خان(سی پی پی) ڈیرہ غازی خان میں سیکورٹی فورسز نے چھابری کے پہاڑی علاقے میں چھاپہ مارا، مبینہ مقابلے کے دوران 3 دہشت گردوں نے خودکودھماکے سے اڑالیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز چھابری کے علاقے میں چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس
اہلکار کو زخمی کردیا تھا۔پولیس پر حملے کے بعد ملزمان قبائلی علاقے میں روپوش ہوگئے تھے، جس پر سیکورٹی فورسز نے قبائلی علاقہ چھابری میں کارروائی کی۔ چھاپے کے دوران مبینہ مقابلے میں 3 دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑادیا،مبینہ دہشت گردوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔