لاہور ( این این آئی) لاہور ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے والی غیر ملکی دوشیزہ کے سامان سے کروڑوں روپے مالیت کی 9 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بین الاقوامی پرواز کے ذریعے متحدہ عرب امارات جانے والی ایک غیر ملکی خاتون کو بڑی مقدار میں ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے
پکڑ لیا گیا ۔یورپی ملک جمہوریہ چیک کی 21سالہ ٹیریزا اینٹی نارکوٹیکس فورس کے 2کائونٹربا آسانی پار کرگئی کسٹم حکام کو خاتون پرشک ہوا تو اس کے سامان سے 9کلو ہیروئن برآمد ہوئی ، جس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں کروں روپے بتائی جا رہی ہے ۔خاتون سے منشیات برآمد ہونے کے بعد اسے حراست میں لینے کے لیے کسٹم اور اے این ایف حکام آپس میں ہی الجھ پڑے اور ایک دوسرے کو قانونی دا پیچ سکھانے لگے تاہم کسٹم حکام نے کچھ دیر کی بحث و تکرار کے بعد خاتون کو اپنی حراست میں لے لیا۔کسٹم حکام کے مطابق 21 سالہ خاتون کا تعلق یورپی ملک چیک جمہوریہ سے ہے اور اس کے ویزے پر نام ٹیریزا درج ہے جب کہ خاتون فیملی ویزے پر پاکستان آئی تھی جسے اب کسٹم ہائوس منتقل کردیا گیا ہے۔