منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کی جانب سے زمینی اور فضائی راستے کی بندش، امریکہ اب اپنا فوجی سازوسامان کیسے افغانستان پہنچائے گا؟متبادل راستے سامنے آگئے

datetime 7  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ دفاع نے پاکستان کے ردعمل کی صورت میں افغانستان میں فوجیوں کو سپلائی جاری رکھنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور شروع کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں اتحادی فوج کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل کون فاکنر نے بتایا کہ افغانستان نیشنل ڈیفنس سیکورٹی فورسز کی تربیت اور مشن میں معاونت کے لیے فوجی ساز و سامان کی مسلسل ترسیل کے لیے متعدد منصوبے تیار کر رکھے ہیں۔

ذرائع کے مطابق افغانستان میں فورسز کو سامان کی ترسیل کے لئے منصوبوں میں ایک منصوبہ چارٹرڈ طیاروں کے ذریعے سامان کو پہنچانا بھی شامل ہے۔ پاکستان نے 2011 میں امریکا سے تعلقات میں کشیدگی کے بعد اپنی حدود سے جانے والی امریکی فوجیوں کی سپلائی معطل کردی تھی جس کے بعد امریکا نے چارٹرڈ طیاروں کے ذریعے ساز و سامان کی ترسیل کا عمل جاری رکھا۔ 2011 میں امریکا نے فوجیوں کی رسد کیلئے طیاروں یا پھر شمالی راستہ اپنایا جو روس اور وسط ایشیائی ریاستوں سے ہوتا ہوا افغانستان جاتا ہے تاہم یہ آپشن اسے بہت مہنگا پڑا تھا۔خیال رہے کہ یکم جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان مخالف ٹوئٹ کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔دوسری جانب امریکا کے صف اول کے اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے اداریے میں ٹرمپ انتظامیہ کو خبردار کیا کہ واشنگٹن کو دی گئی رسائی پاکستان کسی بھی لمحے بند کرسکتا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع نے پاکستان کے ردعمل کی صورت میں افغانستان میں فوجیوں کو سپلائی جاری رکھنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور شروع کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں اتحادی فوج کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل کون فاکنر نے بتایا کہ افغانستان نیشنل ڈیفنس سیکورٹی فورسز کی تربیت اور مشن میں معاونت کے لیے فوجی ساز و سامان کی مسلسل ترسیل کے لیے متعدد منصوبے تیار کر رکھے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…