ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

مٹی کے طوفان کا الرٹ جاری کردیا گیا

datetime 2  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بالائی سندھ میں تیز آندھی اور مٹی کے طوفان کے خدشے کے پیش نظر متعلقہ اداروں نے الرٹ جاری کر دیا ہے، جبکہ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات پاکستان اور پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبے کے بالائی علاقوں کے لیے گرد آلود ہواؤں اور دھول بھرے طوفان کی پیشگوئی کی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج شام سے ملک کے شمال مغربی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے، جس کے اثرات سندھ کے بالائی حصوں تک پہنچنے کا امکان ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ 2 اور 3 مئی کے دوران شدید گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں، جبکہ بعض مقامات پر مٹی کا طوفان بھی آسکتا ہے۔ تیز ہواؤں کے باعث بجلی کے کھمبوں، بڑے سائن بورڈز، سولر پینلز اور دیگر کمزور ڈھانچوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس موسمی نظام سے میدانی علاقوں میں جاری گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے، جس سے شہریوں کو وقتی ریلیف مل سکتا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فصلوں اور کٹائی کے عمل کی حفاظت یقینی بنائیں۔

تمام ضلعی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہائی الرٹ رہیں اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل رکھیں۔

حکام کے مطابق مشیر برائے بحالی گیانچند ایسرانی کی ہدایات پر ادارے کا عملہ مکمل طور پر متحرک ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…