بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سانحہ ماڈل ٹائون، شہباز اور رانا ثناکو مستعفی ہونے کیلئے دی جانیوالی ڈیڈ لائن ختم،دھرنا یا ملک بھر میں احتجاج، کیا ہونے جا رہا ہے؟عوامی تحریک نے اہم اعلان کر دیا

datetime 7  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سانحہ ماڈل ٹائون پر عوامی تحریک کی اے پی سی کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر قانون کو مستعفی ہونے کیلئے 7جنوری کی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی ،آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس آج ( پیر) کے روز طلب کر لیا گیا ۔عوامی تحریک کی جانب سے 30دسمبر کو لاہور میں طلب کی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے میں سانحہ ماڈل ٹائون پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثنا اللہ کو مستعفی ہونے کیلئے 7جنوری کی ڈیڈ لائن دے کر تمام جماعتوں کے رہنمائوں

پر مشتمل سٹیئرنگ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا تھا ۔ عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کے مطابق سٹیئرنگ کمیٹی کے آج پیر کے روز ہونے والے اجلاس میں تمام ممبران شریک ہوں گے۔ اجلاس میں احتجاج کے طریق کار اورقانونی پہلوئوں پر غور غور کیا جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ آئندہ دھرنا دینا ہے یا ملک بھر میںاحتجاج کرنا ہے اس کا فیصلہ سٹیرنگ کمیٹی نے کرنا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ حصول انصاف کیلئے پر امن احتجاج ہمارا آئینی و قانونی حق ہے اور آج ہونے والے اجلاس میں اسی پر غور کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…