پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

پاکستان کا دشمنوں کے منہ پر زور دار طمانچہ ،گوادر کے اندر چینی فوجی اڈوں کی تعمیر،امریکی ڈرون حملوں سے متعلق دھماکہ خیز اعلان

datetime 4  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے کہا ہے کہ چین کے فوجی اڈے بنانے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے ٗچند عناصرترقیاتی منصوبے پر افواہیں پھیلارہے ہیں ٗپاکستان کی افغانستان کو برآمدات میں کمی کی خبریں بے بنیاد ہیں ٗامریکہ کی جانب سے امداد کی فراہمی پرتفصیلی ریکارڈ جاری کیا جائے گا ٗآئی ایس پی آرسے واضح بیان آچکا ہے ڈرون حملہ ہوا تو موثر جواب دیا جائیگا ٗایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے،مظاہرے ایران کا اندرونی معاملہ ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے امریکی صدرکی ٹویٹ سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ گوادر یا نواحی علاقوں میں فوجی اڈے بنانے سے متعلق چین کی کوئی درخواست نہیں ملی ہے۔انہوں نے کہاکہ چین کے فوجی اڈے بنانے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے ٗچند عناصرکی جانب سے اس ترقیاتی منصوبے پر افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان کی افغانستان کو برآمدات میں کمی کی خبریں بے بنیاد ہیں جبکہ پاک افغان تجارت میں حالیہ عرصے میں تیزی آئی اور پاک افغان تجارت کیلئے تمام تجارتی راستے ہفتے کے ساتوں دن کھلے رہتے ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے امداد کی فراہمی پرتفصیلی ریکارڈ جاری کیا جائے گا جبکہ وزرائے دفاع وخارجہ دونوں اس ضمن میں بات کرچکے ہیں اور جلدریکارڈ کی تیاری سے متعلق کام شروع کردیا جائیگا۔ایک سوال پر ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں ڈھکی چھپی نہیں، پاکستان نے امریکی صدر کے ٹویٹ پر امریکی سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔امریکی امداد کی بندش سے متعلق ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی کا تعین اقتصادی پالیسی کے تحت نہیں کیا جاتا ٗ زندہ قومیں

چیلنجز کا مقابلہ خندہ پیشانی سے کرتی ہیں۔ایران میں جاری مظاہروں پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے،مظاہرے ایران کا اندرونی معاملہ ہے، امید ہے تہران حکومت پرامن طریقے سے مظاہروں پر قابو پالے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے حضرت خواجہ معین الدینؒ کے عرس میں شرکت کیلئے پاکستاینیوں کو ویزے جاری نہیں کئے اس کے علاوہ بھارت نے ورلڈ کپ کیلئے اپنی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کونہیں آنے دیا جو کہ افسوسناک ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…