منگل‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2025 

70ملین ڈالرز کے کے امریکی فنڈ میں کرپشن،عدالت نے مریم نواز کیخلاف اہم ترین کیس میں فیصلہ سنادیاد

datetime 19  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)مریم نواز نے جون 2016میں مشل اوباما کے ساتھ امریکا میں نیوز کانفرنس کی جس میں لیٹ گرلز لرن مہم کا اعلان کیا اور امریکی صدر باراک اوبامہ کی اہلیہ مشیل اوبامہ نے مریم نواز کو پاکستان میں بچیوں کی تعلیم کیلئے 70 ملین ڈالرز کے فنڈز دیئے تھے مگر پھر دو لاکھ لڑکیوں کی تعلیم وبہبود کا معاہدہ سرد خانے کی نذر ہوگیا۔سندھ ہائی کورٹ نے امریکا سے لڑکیوں کی تعلیم کے7 ارب روپے کے معاہدے اور فنڈز میں کرپشن کیس

میں سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف فوری سماعت کی درخواست مسترد کردی ہے۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں امریکا سے لڑکیوں کی تعلیم کے7 ارب روپے کے معاہدے اور فنڈز میں کرپشن کے معاملہ پر سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف فوری سماعت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے فوری سماعت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 23 جنوری کی تاریخ مقرر کردی۔عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے معاہدے لیٹ گرلز لرن اور فنڈز کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کرچکی ہے، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزارت داخلہ اور دیگر کو خط لکھ دیئے ہیں جواب کا انتظار ہے۔رخواست میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز نے جون 2016میں مشل اوباما کے ساتھ امریکا میں نیوز کانفرنس کی جس میں لیٹ گرلز لرن مہم کا اعلان کیا اور امریکی صدر باراک اوبامہ کی اہلیہ مشیل اوبامہ نے مریم نواز کو پاکستان میں بچیوں کی تعلیم کیلئے 70 ملین ڈالرز کے فنڈز دیئے تھے مگر پھر دو لاکھ لڑکیوں کی تعلیم وبہبود کا معاہدہ سرد خانے کی نذر ہوگیا۔دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب سے 70 ملین ڈالرز کے فنڈز کی تحقیقات کرائی جائے ، اور پوچھا جائے کہ مریم نواز نے سرکاری عہدے کی بغیر کس حیثیت سے معاہدہ کیا۔درخواست میں وفاقی وزارت خزانہ ، مریم نواز اور نیب کوفریق بنایا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…