منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چرچ حملہ قوم میں تفرقہ ڈالنے کی کوشش،ہم متحد اور ثابت قدم ہیں، آرمی چیف

datetime 17  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کوئٹہ میں چرچ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرسمس کے موقع پر چرچ پر حملہ قوم میں تفرقہ ڈالنے کی کوشش ہے لیکن ایسے گھناؤنے اقدام کا

جواب دینے کے لئے ہم متحد اور ثابت قدم ہیں۔اتوار کے روز میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے ٹوئٹ میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کوئٹہ کے چرچ پر دہشتگردوں کی جانب سے حملے کی مذمت کی اور کہا کہ کوئٹہ چرچ پر حملہ مسیحی بھائیوں کی کرسمس کی خوشیاں مانند کرنے کی کوشش ہے لیکن امن وامان نافذ کرنے والے ادارے قوم سے ملکر ایسے تمام گھناؤنے اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ چرچ حملے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مؤثر کارروائی قابل ستائش ہے۔وطن عزیز کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو کبھی بھی نہیں بھلا سکتی ہے۔ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…