ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

مجھ سے استعفیٰ لیا تو میں ختم نبوتؐ قانون میں ترمیم کروانے والے کا نام سب کو بتا دونگا جونہی یہ دھمکی نوازشریف تک پہنچی تو نااہل وزیر اعظم نے کیا جواب دیا ،جانئے

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ  وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے پاس ایک رپورٹ گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دھرنا دینے والوں پر اگر تشدد کیا گیا تو یہ آگ پورے ملک میں پھیل سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر قانون زاہد حامد سے کہا جا رہا ہے کہ استعفیٰ دیں لیکن نواز شریف کہہ رہے ہیں کہ ان سے استعفیٰ نہیں لیا جائے گا۔

زاہد حامد کے مطابق اگر میں نے استعفیٰ دیا تو میں یہ کام کروانے والے کا نام بتا دوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب اجلاسوں میں زاہد حامد کا نام کھل کر سامنے آنا شروع ہو گیا ہے۔ اسی پروگرام میں گولڑہ شریف سے پیر غلام نظام الدین جامی کا کہنا تھا کہ ہمارا یہ خیال ہے کہ اس کے پیچھے زاہد حامد نہیں بلکہ کوئی اور ہے اور ہم اس شخص کو سب کے سامنے لانا چاہتے ہیں۔دریں اثنا حکومت نے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد اور وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن کی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ سیکورٹی اداروں نے دونوں وزراء کو غیر ضروری طور پر اپنے حلقوں کے دورے کرنے سے بھی منع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک کی مذہبی جماعتوں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کے فارم سے حلف کو نکالے جانے کے معاملے پر ہونے والے احتجاج اوراس میں ملوث وزراء کو فارغ کرنے کے مطالبے کے بعد وفاقی حکومت اور سیکورٹی اداروں نے وفاقی وزیر زاہد   حامد اور وزیر مملکت انوشہ رحمن کی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق سیکورٹی اداروں نے دونوں وزراء کو غیر ضروری دوروں اور اپنے آبائی حلقوں میں بھی جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انتخابی اصلاحات کے مسودے کی تیاری میں وفاقی وزیر زاہد حامد کے ساتھ وزیر مملکت انوشہ رحمن نے بھی بھرپور معاونت کی تھی جس کی وجہ سے دونوں وزراء مذہبی حلقوں کی جانب سے تنقید کے زد میں ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…