اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت داخلہ نے 29کیسز فوجی عدالتوں کو ارسال کردئیے جبکہ فوجی عدالتوں کو بھیجنے کیلئے مزید 85کیسز کو بھی حتمی شکل دیدی گئی ہے۔وزارت داخلہ ذرائع نے بتایا کہ فوجی عدالتوں کو بھیجے جانے والے دہشتگردی کے مقدمات
کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حکومت کی طرف سے فوجی عدالتوں کو کیسز نہ بھیجنے پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور اس سلسلے میں وزیراعظم کو آرمی چیف نے ایک خط بھی لکھا تھا۔