پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

جنوری 2017 سے ایک بھی دہشت گرد کا کیس فوجی عدالتوں میں نہیں بھیجا گیا،آرمی چیف کا وزیراعظم سے استفسار

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آئی این پی ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو خط لکھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ جنوری 2017 سے ایک بھی دہشت گرد کا کیس فوجی عدالتوں میں نہیں بھیجا گیا۔جمعرات کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو خط لکھا جس میں انہوں نے دہشت گردوں کے کیس فوجی عدالتوں میں نہ بھجوائے جانے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے جنوری 2017 سے ایک بھی کیس فوجی عدالتوں میں نہیں بھیجا گیا۔پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر سنجیدہ ہے تاہم کئی ماہ سے ایک بھی کیس فوجی عدالتوں کو نہیں بھجوایا گیا۔دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خط پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے اب تک فوجی عدالتوں کو بھجوائے گئے کیسوں کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔وزیراعظم کے نوٹس پر وزارت داخلہ بھی جاگ اٹھی اور 90 سے زائد کیسز فوجی عدالتوں میں بھیجنے کی سفارش تیار کرلی۔نجی ٹی وی کے مطابق یہ 90 کیس وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔واضح رہے دہشت گردی کے کیسز فوجی عدالتوں کو بھجوانے سے پہلے وفاقی حکومت کی منظوری ضروری ہے اور وزارت داخلہ کواس معاملے میں فوکل منسٹری بنا یا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…