قائد اعظم یونیورسٹی میں پھر انتشار پھیلانے کی کوشش،طلبہ کے ایک دھڑے نے اپنے موبائل بند کر کے کیا حرکتیں کرنا شروع کردیں

30  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکی قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ کے ایک دھڑے نے کلا س روم کو لگے تالوں میں ایلفی ڈال دی جس سے تدریسی کلاسز نہ ہوسکیں جبکہ بسوں کے ٹائروں کی بھی ہوا نکال دی۔قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ کا مخصوص دھڑا گزشتہ ایک ہفتے سے احتجاج کررہا ہے تاہم گزشتہ ہفتے پولیس نے حالات پر قابو پاکر تدریسی عمل بحال کرادیا تھا۔یونیورسٹی میں پیر کو طلبہ نے سامنے آکر

احتجاج تو نہ کیا لیکن طلبہ کے اس مخصوص دھڑے نے انتہائی چالاکی سے یونیورسٹی کی بسوں کے ٹائروں سے ہوا نکال دی اور کلاس روم کو لگے تالوں میں ایلفی ڈال دی جس سے یونیورسٹی کی انتظامیہ لاعلم رہی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طلبہ نے کلاسز میں لگے تالوں میں ایلفی ڈال دی ہے اور بسوں کی ہوا بھی نکال دی ہے جب کہ طلبہ کا یہ دھڑا روپوش ہے اور ان کے موبائل بھی بند ہیں۔پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق (آج)منگل کو ہر صورت میں تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوجائیں گی جبکہ پولیس نے بھاری نفری بھی یونیورسٹی میں تعینات کردی ۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں قائداعظم یونیورسٹی میں طلبا نے بہتر سہولیات، ہاسٹل اور فیسوں میں اضافہ واپس لینے کیلئے احتجاج شروع کیا تھا جس پر یونیورسٹی انتظامیہ اور طلبہ کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے جو ناکام ہوگئے۔یونیورسٹی انتظامیہ نے اس معاملے پر تین رکنی کمیٹی بھی بنائی تھی لیکن وہ بھی معاملہ حل نہ کرسکی جس کے بعد طلبا کے احتجاج کے باعث یونیورسٹی تین ہفتے تک بند رہی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…