اسلام آباد(آئی این پی ) قائداعظم یونیورسٹی کے طلبہ کے ایک بار پھر احتجاجسے جامعہ کی صورتحال کشیدہ ہونے کے باعث تدریسی عمل معطل ہوگیا ، پولیس نے 100 سے زائد طلبہ کو گرفتار کر لیا،پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی میں ایک طالبہ سمیت متعدد طلبہ زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی کے طلبہ نے اپنے مطالبات
منوانے کے لئے ایک بار پھر احتجاج شروع کردیا ہے۔ احتجاجی طلبہ نے تمام ڈیپارٹمنٹس کو بند کروانا شروع کردیا جس کے بعد یونیورسٹی کی صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ اتنظامیہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری یونیورسٹی میں داخل ہوگئی اور 100 سے زائد طلبہ کو گرفتار کر لیا ۔ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد احتجاجی طلبہ مشتعل ہوگئے اور پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی اور اس دوران ایک طالبہ سمیت متعدد طلبہ زخمی بھی ہوئے تاہم صورتحال کشیدہ ہونے کے باعث یونیورسٹی میں تدریسی عمل معطل ہوگیا ہے۔ احتجاجی طلبہ کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے گرفتار ساتھیوں کو رہا اور یونیورسٹی سے معطل کئے گئے طلبہ کو بحال نہ کیا گیا تو یونیورسٹی میں تدریسی عمل معطل رہے گا۔