اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے چیئرمین نیشنل ہائی ویزاتھارٹی شاہداشرف تارڑکوعہدے سے ہٹادیاہے اورورلڈبینک میں تعینات کرنے کی سفارش کی ہے ۔شاہداشرف تارڑاین ایچ اے میں گزشتہ تین سالوں سے تعینات تھے اورسی پیک کے تحت اربوں روپے کے کنٹریکٹ دیئے ہیں ۔شاہداشرف تارڑگریڈ22کے افسرکوورلڈبینک میں پاکستان کے نمائندے کے طورپرتعینات کیاگیا،وہاں 3سال تک خدمات سرانجام دیں گے ۔
شاہداشرف تارڑسابق صدررفیق تارڑکے قریبی عزیزہیں اورسابق وزیراعظم نوازشریف کے انتہائی قریبی افسرکے طورپرسمجھے جاتے تھے ،ان کے دورمیں این ایچ اے میں اربوں روپے کی کرپشن کے سکینڈل سامنے آئے ہیں اورنیب ان سکینڈلزکی تحقیقات کرنے میں مصروف ہے ،پی اے سی نے بھی1300ارب روپے کے ٹھیکے دیئے جانے پرشاہداشرف تارڑدورکاخصوصی آڈٹ کرانے کاحکم دے چکی ہے ،سی پیک مغربی روٹ کے برعکس مشرقی روٹس پرلاہور،کراچی موٹروے سکھر،ملتان موٹروے ،حویلیاں ،برہان موٹروے کے منصوبے قابل ذکرہیں۔