اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی کے رہنما اور سعید غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں پی ٹی آئی اورایم کیوایم کا خفیہ الائنس رہا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی نے جب اسمبلی سے استعفے دئیے تب ایم کیوایم کی خواہش تھی کہ استعفے قبول کیے جائیں۔ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ اپوزیشن اراکین کی اکثریت اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے ساتھ ہے ٗاگر وزیر اعظم تبدیل ہوسکتا ہے تو
اپوزیشن لیڈر بھی تبدیل ہوسکتا ہے۔