اسلام آباد (این این آئی) ریٹرننگ آفیسر این اے 120 لاہورنے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ مذکورہ حلقے میں کوئی بھی جلسہ وجلوس قانون کے خلاف ہوگا۔ لہذا کسی کو بھی جلسے کی اجازت نہ دی جائے اور نہ ہی اس حلقے میں کوئی جلسہ کرایا جائے۔ کیونکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی بھی سیاسی جماعت جلسہ نہیں کر سکتی ۔ تفصیلات کے مطابق آج ریٹرننگ
آفیسر این اے 120 لاہور نے چیف سیکرٹر ی پنجاب اور آئی جی پنجاب کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کسی قسم کے جلسے کی اجازت نہ دی جانے کی استدعا کی گئی ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ مذکورہ حلقے میں کسی بھی سیاسی جماعت کی جانب سے ہونے والے جلسے کو فی الفور روکا جائے ۔کیونکہ الیکشن کمیشن کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ آج مورخہ 14 ستمبر 2017ء کو کچھ سیاسی جماعتیں سیاسی جلسے کرانا چاہتی ہیں ۔ آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ضابطہ اخلاق کا خیال رکھتے ہوئے ان جلسوں کی اجازت نہ دی جائے ۔