جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

حافظ سعید کو قتل کرنے کا منصوبہ ، را اور دہشتگردوں میں معاہدہ طے پا گیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی خفیہ ایجنسی را اور دہشتگردوں کے دمریان جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کو قتل کرنے کا منصوبہ طے پا گیا۔3خودکش بمباروں کی ٹریننگ افغانستان میں شروع کر دی گئی ہے ۔ ایک قومی روزنامے  کے مطابق  صوبہ بھر کے آر پی اوز،ڈی پی او کو جاری کردہ تھریٹ الرٹ 558میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ’ را’ نے حافظ سعیدکی ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ بنا لیا ہے ۔جلال آباد میں ایک خفیہ اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ حملہ کس شہر میں کیا جانا ہے

اور 3خودکش بمباروں کی افغانستان کے علاقے غنی خیل میں ٹریننگ جاری ہے ،صورت حال کے پیش نظر صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ حافظ سعید کی سکیورٹی بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس سے پہلے  جماعۃ الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید نے اپنی دوبارہ نظر بندی کے نوٹیفیکیشن کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ حافظ سعید اور ان کے چار ساتھیوں نے یہ درخواست قانون دان اے کے ڈوگر کی وساطت سے دائر کی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے نظر بندی میں 90روز کی توسیع کر دی ہے جو غیر قانونی اقدام ہے، حکومت نے ثبوت کے بغیر محض الزامات کی بنیاد پر نظر بند کیا ،درخواست میں کہا گیا کہ حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنا غیر قانونی ہےاور ان کی نظر بندی قانون کے تقاضوں کے منافی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت کسی شہری کو 90یوم سے زائد نظر بند نہیں رکھا جا سکتا، درخواست میں کہاگیا کہ وفاقی نظر ثانی بورڈ بھی نظر ثانی میں توسیع کے ہوم سیکرٹری کے فیصلے کا غیر ضروری قرار دے چکا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حافظ سعید کی نظر بندی کو غیر قانونی قرار دے کر ان کی رہائی کا حکم دے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…