سوات(آن لائن) چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف دنیا بر کو پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار پاکستان میں چینی سفیر سن وی ڈونگ نے سوات میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین دونوں دوست ہی نہیں بلکہ سٹریجٹک پارٹنر بھی ہے اس لیے چین پاکستان کو زیادہ اہمیت دیتا ہے انہوں نے کہا کہ دنیا کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کیقربانیوں کو تسلیم کرے
سن وی ڈونگ نے کہا کہ سوات میں افواجے پاکستان نے دہشت گردی ختم کرکے مثالی امن قائم کیا جسے دیکھ کر مُسرت ہوئی انہوں نے مزید کہا کہ چین نے اگلے سال سے سوات کے پانچ نوجوان کو سکالر شپ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس سے دونوں ملکوں کی عوام کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملے گا چینی سفیر نے کہا کہ چائنہ نے روینگیا مسلمانوں کے مسئلے کو پُر امن طریقے سے حل کرنے کی اپیل کی ہے۔اس سے پہلے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ پاکستان بارے چین کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ، برکس اعلامیے میں پاکستان پر کوئی الزام نہیں لگایا گیا ، برکس اعلامیے میں جن تنظیموں کا ذکر کیا گیا پاکستان ان پر پہلے ہی پابندی لگا چکا ہے ۔ راولپنڈی میں یوم دفاع کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں ، چین نے ہمیشپاکستان کی قربانیوں کو سراہا ہے ، چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور چین ہمیشہ رابطے میں رہیں گے۔ چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں تعینات چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ پاکستان بارے چین کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ، برکس اعلامیے میں پاکستان پر کوئی الزام نہیں لگایا گیا ، برکس اعلامیے میں جن تنظیموں کا ذکر کیا گیا پاکستان ان پر پہلے ہی پابندی لگا چکا ہے۔