اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

قانون کی حکمرانی کیلئے جمہوریت کا تحفظ ضروری ہے، چیف جسٹس

datetime 11  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ہ قانون کی حکمرانی کے لیے ضروری ہے کہ جمہوریت کاتحفظ اور بچا ئوکیا جائے، ججز کو ہر قسم کے اثر و رسوخ سے آزاد ہونا چاہیے، کوئی اتھارٹی یا ریاستی ادارہ آئین کے خلاف کام کرے تو عدلیہ کوریویو کا اختیار ہے،تمام اداروں کواپنی ذمے داریاں آئین کے مطابق ادا کرنی چاہئیں۔ وہ پیر کو یہاں نئے عدالتی سال پر فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کر

رہے تھے ۔چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہا کہ ناانصافی سے شہریوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے اور ناانصافی افراتفری اور انتشار کی طرف لے جاتی ہے جب کہ عدلیہ آئین اور قانون کے مطابق انصاف فراہم کرتی ہے اور آئین و قانون کے مطابق ہی بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بناتی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ججز کو ہر قسم کے اثر و رسوخ سے آزاد ہونا چاہیے، کوئی اتھارٹی یا ریاستی ادارہ آئین کے خلاف کام کرے تو عدلیہ کوریویو کا اختیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی سے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے، ضروری ہے کہ قانون کی حکمرانی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے جب کہ قانون کی حکمرانی کے لیے ضروری ہے کہ جمہوریت کاتحفظ اور بچاکیا جائے۔انہوں نے کہا کہ آئین بالاتر ہے، تمام اداروں کواپنی ذمے داریاں آئین کے مطابق ادا کرنی چاہئیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…