نواز شریف اگر اتنے ہی کرپٹ تھے تو ۔۔۔! مریم نواز نے عدالتی فیصلے کے بارے میں سنگین دعویٰ کردیا

10  ستمبر‬‮  2017

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نیب کے جتنے کیسز میں ہم سرخرو ہوئے ان کودوبارہ نئے طریقے سے کھولا گیا ،قوم دیکھ رہی ہے این اے 120کے عوام نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں، نواز شریف اگر اتنے ہی کرپٹ تھے تو الزامات کو ثابت کیا جاتا اقامے پر نااہلی کا مطلب ہے نواز شریف کے خلاف کچھ نہیں تھا ،جے آئی ٹی کے ہیرے بھی ایک پائی کی کرپشن نہیں نکال سکے۔

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے 17ستمبر کو وکلا ء باہر نکلیں اور (ن) لیگ کو کامیاب کروائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں (ن) لیگ لائرز فورم کے وکلاء سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سینیٹر پرویز رشید ،طلال چوہدری، مائزہ حمید،توصیف شاہ، کرنل (ف) سمیت وکلاء رہنماؤں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ وکلا (ن) لیگ کی آرمی ہیں،وکلا ء نے ایک انتہائی کامیاب کنونشن کروا کر ثابت کیا کہ وہ (ن) لیگ اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں ،وکلا ء کنونشن بہت کامیاب رہا جس پر تمام وکلا ء کو مبارک باد پیش کرتی ہوں ۔ کامیاب ترین وکلا ء کنونشن دیکھ کر مخالفین کو بھی چپ لگ گئی، مخالفین کی جانب سے پراپیگنڈا کیا گیا کہ کارکنوں کو کالا کوٹ پہنا کر وکلاء کنونشن میں لا یا گیا تاہم وکلا ء کی بڑی تعدا د میں کنونشن میں شرکت سے حوصلہ ملا۔انہوں نے کہا کہ کوئی یہ بتائے گا کہ نواز شریف کو کس بات کی سزا دی گئی،ہماری خاندانی باتوں کو سڑکوں پر اچھالا گیا،روزانہ ایک نئی بات سن کر دکھ ہوتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف کے خلاف کوئی ثبوت نہ ملے تو اقامہ کو ایشو بنا لیا گیا ،کوئی یہ بتائے گا کہ باپ بیٹے سے پیسے لے تو کیا یہ گناہ ہے ،نیب کے جتنے کیسز جن میں ہم سرخرو ہوئے انہیں دوبارہ نئے طریقے سے کھولا گیا ہے ۔ آج قوم دیکھ رہی ہے این اے 120کے عوام نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہیں۔17ستمبر کو وکلا ء باہر نکلیں اور (ن) لیگ کو کامیاب کروائیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی بڑی تعداد نے نوازشریف کی نااہلی کا عدالتی فیصلہ مسترد کر دیا ہے۔ایک مقدمے میں 4 بار فیصلہ آیا اور اب پانچویں مرتبہ فیصلہ آئے گا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف پاکستان کے مفاد اور ترقی کی بات کرتے ہیں، نواز شریف اگر اتنے ہی کرپٹ تھے تو الزامات کو ثابت کرتے،اقامے پر نااہلی کا مطلب ہے نواز شریف کے خلاف کچھ نہیں تھا ،جے آئی ٹی کے ہیرے بھی ایک پائی کی کرپشن نہیں نکال سکے، سزا دینے کے بعد کیس نیب کو بھیجا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا ٹرائل کرکے ہمارے خلاف مہم چلائی گئی جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، نواز شریف پاکستان کی ترقی کی بات کرتے ہیں اس لیے ان کے خلاف فیصلہ آیا جبکہ پاکستان کی تاریخ میں عوام نے فیصلے پر فوری رد عمل دیا۔اس موقع پر وکلاء رہنماؤں نے مریم نوز کو این اے 120میں بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم کی انتخابی مہم بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے گا ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…