جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

17 ستمبر کو ساری دنیا دیکھے گی شیر کیسے دھاڑتا ہے،مریم نواز

datetime 10  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)مریم نواز نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزت افزائی پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔ ساری دنیا دیکھے گی 17 ستمبر کو شیر کیسے دھاڑتا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ میں تاجر برادری کی عدالت میں نواز شریف کی ریویو پٹیشن لائی ہوں، نواز شریف کی نظر ثانی کی اپیل کا فیصلہ عوام 17 ستمبر کو کرے گی۔انہوا4161 نے کہاکہ جب عوام نواز شریف کو ووٹ دیکر لاتی ہے

تو جلا وطن کیا جاتا ہے یا جیلوں میں ڈالا جاتا ہے، نواز شریف کو ٹوٹا پھوٹا پاکستان دیتے ہیں اور نواز شریف ایک ابھرتا اور ترقی کرتا پاکستان دیکر جاتا ہے، گزشتہ الیکشن مہم کے دوران 80 فیصد گلیاں اندھیرے میں ڈوبی ہوتی تھیں، جب نواز شریف کی الیکشن مہم چلاتی تھی تو 80 فیصد سڑکیں ٹوٹی پھوٹی تھیں۔ جب 2013ء میں نواز شریف کی الیکشن مہم چلاتی تھی گھروں میں اندھیرا ہوتا تھا، کون ہے جس نے پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں کو مٹایا؟ آج پاکستان اندھیروں سے نکل آیا ہے، نواز شریف کو جب نااہل کیا گیا تو ترقی کرتی سٹاک ایکسچینج زمین پر آنے لگی جس سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور نواز شریف کا رشتہ بہت گہرا ہے، یہ رشتہ توڑا نہیں جا سکتا، ملک کو نواز شریف کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عقلمندوں کو سمجھ آ رہی ہے مگر مہروں کو سمجھ نہیں آ رہی ہے، پاکستان بدل رہا ہے، اب پانامہ اور اقامہ کی سیاست نہیں چلے گی، لاہور سے ووٹ مانگنے والے کہہ رہے ہیں شکر ہے پاکستان کی حکومت نہیں ملی ورنہ پاکستان کا حال بھی خیبر پختونخوا جیسا ہوتا، لاہور میں لاہور کی باتیں کرنیوالے باہر جا کر اسے گالی کیوں دیتے ہیں۔ لاہور پولیس کو گالیاں، میٹرو کو جنگلہ بس کیوں کہتے ہیں؟ لاہور سے ووٹ مانگنے والے لاہور سے باہر جا کر لاہور کو گالی کیوں دیتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…