اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

مریم نواز ابو کو بچانے کی خاطر امی کیلئے ووٹ مانگ رہی ہیں ،یاسمین راشد کی تنقید

datetime 9  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(اے این این ) این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہزادی بلٹ پروف گاڑی میں ووٹ مانگ رہی ہے۔لاہور میں میڈیا سیگفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ این اے 120 مسائل کی آماجگاہ ہے یہاں اسپتالوں میں سہولیات میسر نہیں ہیں، حلقے کے اسپتال میں ایک ایک بستر پر تین تین مریض زیرعلاج ہیں۔یاسمین راشد نے کہا کہ آپ 6 ماہ میں انڈر پاس اور پل بنا لیتے ہیں،

اسپتال کیوں نہیں بنا سکے؟ مسلم لیگ(ن) اس حلقے کے لیے ایک اسپتال ہی بنا دیتی۔ان کا کہنا تھا کہ حلقہ این اے 120 لاہورکا دل ہے مگرلوگ بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، حلقے کے تمام گھروں میں معلوم کرلیں کہ گھروں میں پانی آتاہے یا نہیں، یہاں کے لوگ پینے کا پانی بھی خریدتے ہیں۔یاسمین راشد نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہزادی بلٹ پروف گاڑی میں ووٹ مانگ رہی ہے، کہتی ہیں امی کو ووٹ دو ،ابا کو بچانا ہے۔انہوں نے چوہدری نثار کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثاربھی کہتے ہیں یہ بچے غیرسیاسی ہیں جو اپنی بادشاہت بچانے نکلے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…