جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ،آرمی چیف سمیت عسکری حکام کی شرکت،فاٹا کے بارے میں اہم فیصلہ

datetime 8  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی کمیٹی کے اعلیٰ سطح اجلاس میں وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) کو مرکزی دھارے میں لانے کیلئے قانون سازی اور انتظامی اقدامات تیز کر نے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کیلئے مکمل پر عزم ہیں ٗ جامع ریفارمز کا مقصد فاٹا کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانا ہے۔ جمعہ کو فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد بارے قومی کمیٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس وزیر شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا

جس میں کمیٹی کے دیگر ارکان میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک، وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، وزیر قانون و انصاف زاہد حامد، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز اور سینئر سول و عسکری حکام شریک ہوئے ۔اجلاس کے دور ان کمیٹی نے فاٹا اصلاحات پر پارلیمنٹ اور قبائلی علاقوں کے مثبت ردعمل پر اطمینان کا اظہار کیا جن کی منظوری کابینہ نے 2 مارچ کو دی تھی۔ کمیٹی نے اصلاحات پر عملدرآمد کے عمل کو تیز کرنے کے لئے کئی فیصلے بھی کئے۔ کمیٹی نے پولیس کی تیزی سے بھرتی اور تربیت کے بعد پولیس امور کار کی انجام دہی کے لئے کچھ تعداد میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی ازسرنو تعیناتی کی منظوری دی۔ عبوری مدت کے لئے مناسب انتظامی نظام قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ عبوری عرصے کے لئے چیف آپریٹنگ آفیسر کے عہدے کی تخلیق کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمیٹی کو گزشتہ چند برسوں کے دوران پورے فاٹا میں ریاستی عملداری قائم ہونے کے حوالے سے حاصل ہونے والی کامیابیوں اور سیکورٹی اور بارڈر انفراسٹرکچر کو تقویت دینے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور ترقیاتی کاوشوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے اس امر کا اعادہ کیا کہ ان اصلاحات کا بنیادی مقصد فاٹا کے عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانا ہے

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…