اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ٹرمپ کی افغان پالیسی،چین کے بعد اب وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کہاں جارہے ہیں؟دوسرے اہم ترین دورے کا اعلان کردیاگیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف پیر کو ایران کا دورہ کرینگے۔ اپنے دورے کے دوران وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کرینگے ۔ ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانستان کے حوالے سے جاری کردہ پالیسی اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ اپنے دورے میں ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران افغانستان میں امن اور سیاسی عمل کیلئے تجاویز پر غور کرینگے۔ یاد رہے کہ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے چین جانے سے قبل میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ اپنے دورہ چین کے بعد ایران جائینگے، انہوں نے کہا تھا کہ میری کوشش ہوگی کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل ایک دو ممالک کا دورہ کروں اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار بارے عالمی برادری کو آگاہ کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…