ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شریف خاندان کیخلاف4ریفرنس دائر، ایک ریفرنس نا مکمل قرار

datetime 8  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(امانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس میں شریف خاندان اور اسحاق ڈارکیخلاف دائر ہونے والے 4ریفرنسز میں سے ایک نا مکمل قرار دے دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس میں ن شریف خاندان کیخلاف دائر ہونے والے ریفرنسز کی ابتدائی سکرونٹی مکمل کر لی گئی ہے ۔سکرونٹی کے نتیجے میں دائر ہونے والے 4ریفرنسز میں سے 3مکمل جبکہ ایک نا مکمل قرار دیدیا گیا ہے۔نامکمل ریفرنس نیب واپس بھیجا جائے گا

تا کہ اسے مکمل کر کے دوبارہ عدالت میں داخل کروایا جا سکے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے آج صبح ہی نیب نے پاناما کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کے بچوں حسن، حسین، مریم نواز، داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کئے تھے،شریف  خاندان کے خلاف  تین جبکہ وزیر خزانہ  اسحاق ڈار  کے خلاف  ایک  ریفرنس دائر کیا گیا تھا،ریفرنسز میں نواز شریف،حسین  ،حسن ،مریم نواز ،کپٹن صفدر،اوراسحاق ڈار  کوباقاعدہ  ملزم نامزد کیا گیاہے،نواز شریف  کے خلاف تین  ریفرنسز میں نیب کی سیکشن  9اے لگائی گئی ہے،جس کی سزا14مقرر ہے،وزیر خزانہ اسحاق ڈار  کے ٖخلاف ایک ریفرنس میں سیکشن  14سی لگائی  گئی ہے،جس کی سزا 14سال مقرر ہے،ان دفعات  کے تحت عوامی نمائندوں  کیلئے  سزا کے بعد عمر بھر نااہلی بھی ہوتی ہے۔جمعہ کو  شریف خاندان  اور اسحاق ڈار  کے خلاف ریفرنسز نیب کی پراسیکیوشن  ٹیم نے اسلام آباد کی احتساب  عدالت میں جمع کرادیے۔لندن فلیٹس، 16آف شور کمپنیاں اور عزیزیہ اسٹیل  ملز ریفرنسز شریف فیملی کے خلاف دائر کیے گئے۔ ریفرنسز کے ساتھ  جے آئی ٹی کی رپورٹ بھی لف کی گئی ۔ شریف خاندان  اور اسحاق ڈار  کے خلاف  ریفرنسز میں  مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں ۔ نواز شریف  کیخلاف  تین ریفرنسز میں شق   9اے لگائی گئی ہے جو غیر قانونی رقو م  اور تحائف کی ترسیل  سے متعلق ہے۔

شق9اے کے تحت  14سال  قید کی سزا  مقرر ہے۔ جبکہ اسحاق ڈار  کیخلاف نیب  آرڈیننس کی شق 14سی  لگائی گئی ہے جو آمدن سے زائد  اثاثے  رکھنے سے متعلق ہے  جس کی سزا14سال  ہے۔ ان تما م شقوں کے تحت سزا کے بعد تاحیات  نااہلی ہوسکتی ہے۔ مریم نواز پر جعلی  دستاویزات  دینے پر الگ سے شیڈول  دو کا حوالہ دیا گیاہے۔ اس کے علاوہ  مریم نواز  کے خلاف  تحقیقات  کو نقصان  پہنچانے کی دفعہ 131اے بھی شامل کی گئی ہے جس کی سزا تین سال قید ہے۔ چاروں ریفرنسز میں مجموعی  طورپر نواز شریف،حسن ،حسین ،مریم نواز ،کیپٹن صفدر اور اسحاق ڈار کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…