ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

پروفیسر مشتاق شعبہ مائیکرو بائیولوجی بلوچستان یونیورسٹی کے چیئرمین نکلے

datetime 8  ستمبر‬‮  2017 |

کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ سے انصار الشریعہ سے تعلق کے شبہ میں گرفتار پروفیسر مشتاق بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے شعبہ مائیکرو بائیولوجی کے چیئرمین نکلے ۔آئی ٹی یونیورسٹی ذرائع کے مطابق پروفیسر مشتاق آئی ٹی یونیورسٹی کوئٹہ کے ملازم اورشعبہ مائیکرو بائیولوجی کے چیئرمین ہیں،پروفیسر مشتاق چار سال سے یونیورسٹی میں تدریس سے وابستہ ہیں ٗوہ یونیورسٹی کے بیچلر ہاسٹل میں ہی قیام پذیر تھے ۔ادھرجامعہ بلوچستان کے رجسٹرار طارق جوگیزئی نے کہا کہ

گرفتار پروفیسر مشتاق کاجامعہ بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ جامعہ میں ملازم ہیں۔دوسری جانب انصار الشریعہ کے گرفتار دہشت گردوں سے تحقیقات کے دوران اہم انکشافات ہوئے ہیں ، اس تنظیم کے دہشت گرد تعلیم یافتہ ہی نہیں بلکہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔انہوں نے موبائل فون ایپلی کیشن کے 5 سافٹ ویئرز بھی بنارکھے تھے جن کا علم حساس اداروں کو ان کی گرفتاری کے بعد ہوا۔ذرائع کے مطابق پانچوں سافٹ ویئر فون کالنگ اور پیغامات کیلئے نہایت محفوظ تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…