اسلا م آ با د (آن لائن)اسحاق ڈارکیخلاف ریفرنس میں نیب نے متحدہ عر ب امارات کے حکام سے معاونت لینے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹ میں نیب ذرائع کے حوالے سے بتا یا گیا ہے کہ شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف چالان عبوری ہیں،اسحاق ڈار کے چالان میں شواہد اور ثبوتوں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے نیب لاہور کی جانب سے نیب ہیڈ کوارٹرزکو دبئی حکام کے ساتھ میوچل لیگل اسسٹنس کیلئے خط لکھا جاچکا ہے۔دبئی حکومت کی جانب سے جواب آنے کے بعد ہی
معاملے کی حقیقی تصویر واضح ہوگی۔نیب کی جانب سے جے آئی ٹی کے اکٹھے کردہ ثبوتوں کو بھی خاص اہمیت دی گئی ہے۔جے آئی ٹی کے ہیڈ نے نیب راولپنڈی اور لاہور میں اپنا بیان ریکارڈ کر ایا۔ذرائع کا دعویٰ ہے اسحاق ڈار جے آئی ٹی کے سامنے بھی بہت کم وقت میں بیان ریکارڈ کرواکر واپس چلے گئے تھے اور نیب کے سامنے بھی وزیرخزانہ نے بیان ریکارڈ کروانے سے اجتناب کیا لہذا ان کے معاملے میں دبئی حکومت کی معاونت حاصل کی جارہی ہے۔