منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اقرار الحسن برما پہنچ گئے

datetime 8  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)برما کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے گئے ہیں اور ایسی صورتحال میں وہ اپنی جان بچانے کیلئے ہجرت پر مجبور ہیں ،انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیمیں بھی اس معاملے میں بے بس نظر آر ہی ہیں تاہم ترکی اور مالدیپ کی جانب سے شاندا ر اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ اب ایران نے بھی امدادی سامان بھجوانے کا اعلان کر دیاہے ۔ادھر پاکستان سے ڈاکٹرعامر لیاقت اور اکثر اوقات خبروں کی زینت بننے والے وقار ذکاءنے روہنگیا مسلمانوں سے

ملاقات اور ان کے مسائل کو پوری دنیا تک پہنچانے کیلئے میانمار جانے کا اعلان کیا تھا تاہم ان کے منصوبے کے حوالے سے مزید کوئی اپ ڈیٹ نہیں آسکی لیکن دوسری جانب نجی ٹی وی اے آر وائی  نیوز پر تحقیقاتی شو ’سرعام ‘کرنے والے اقرار الحسن میانمار پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر پیغام کے ساتھ جاری کی ہے ۔سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں اقرار الحسن نے برما میں بہادر شاہ ظفر کے مزار کے باہر کھڑے ہو کر تصویر بنائی اور اسے شیئر کرتے ہوئے پیغام دیا کہ وہ پہنچ گئے ہیں اور باقی تفصیلات کام مکمل ہونے پر جاری کریں گے ۔انہوں نے  اپنے لیے دعاوﺅں کی اپیل بھی کی۔دریں اثنا پاکستانیوں نے ان کے اس اقدام کو سراہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…