ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

احتساب کرنے کے لیے بے چین ہیں ، مریم نواز نے مخالفین بارے کیا کہا؟ تفصیلات جاری

datetime 7  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 120کے عوام پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کا احتساب کرنے کیلئے بے چین ہیں ،سیاسی مخالفین کی ’’میں نہ مانوں ‘‘کی رٹ ملک کیلئے سود مند نہیں ، انہیں چیلنج ہے 2013اور 2017ء کا موازنہ کر لیں فرق واضح ہو جائے گا، حلقے کے ووٹروں سے ہر سطح پر رابطہ رکھا جائے اور انہیں (ن) لیگ کے ایجنڈے سے آگاہ کریں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں مرکزی رہنماؤں کے اجلاس اور جاتی امراء رائے ونڈ میں حلقہ این اے 120سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے متحرک کارکنوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سینیٹر پرویز رشید، سینیٹر آصف کرمانی،خواجہ احمد حسان، تہمینہ دولتانہ، میاں اسلم سلیم،حافظ نوید،نوید سواتی، انور شاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس اور ملاقات کے دوران این اے 120میں انتخابی مہم ، آئندہ کی حکمت عملی بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ مریم نواز کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ضمنی انتخاب لڑ رہی ہے اور نیا پاکستان بنانے کے دعویدار بتائیں انہوں نے عوام کیلئے کیا خدمات سر انجام دی ہیں، عوام دھرنوں کے ذریعے ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں سے بخوبی آگاہ ہیں اور اپنے ووٹ کی طاقت سے ان سے ضرور حساب لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد کی سیاست کی ہے اور انشا اللہ مستقبل میں بھی اس پر گامزن رہیں گے۔ اجلاس اور ملاقات کے دوران رہنماؤں اور کارکنوں کی طرف سے مختلف تجاویز بھی دی گئیں جن پر کھل کر تبادلہ خیال کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…