منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

سوشل میڈیا جیت گیا، سوئمنگ پول رک گیا، سوئمنگ پول کن شخصیات کے لیے بنایا جا رہا تھا؟ خیبرپختونخوا حکومت کی ایسی وضاحت کہ سن کر آپ حیران رہ جائیں

datetime 7  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا میں سوئمنگ پول بنانے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک خبر آئی تھی جس میں خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں سوئمنگ پول بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اس سوئمنگ پول کی لاگت کروڑوں روپے میں بتائی جاتی ہے لیکن صوبائی حکومت کے ترجمان شاہ فرمان نے اب اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں سوئمنگ پول بنانے کا فیصلہ پہلے کیا گیا تھا

لیکن بعد میں اس منصوبے کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں صوبے میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے افراد اور سرکاری مہمانوں کو ٹھہرایا جاتا ہے، یہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے زیر استعمال نہیں ہے، سوئمنگ پول کا منصوبہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے لیے نہیں بلکہ یہاں ٹھہرائے گئے مہمانوں کے لیے تھا لیکن اب اس منصوبے کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔دریں اثناء وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا پشاور کے ترجمان نے میڈیا کے بعض نمائندوں کی جانب سے من گھڑت،بے بنیاد اور ذہنی اختراع پر مبنی رپورٹنگ کی تردید کی ہے جس میں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں سوئمنگ پول اور دیگر تعمیرات کے پراجیکٹ کی اہمیت اور دور رس افادیت کو پس پشت ڈالتے ہوئے مبینہ طور پر بھاری اخراجات کا الزام لگایا گیا ہے۔اصل صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ ممتاز ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں اور ٹیکس ادا کرنے والوں کے لئے وزیر اعلیٰ ہاؤس کو صوبائی حکومت کا ایک گیسٹ ہاؤس (مہمان خانہ) بنانے کاایک منصوبہ بنایا گیا ہے جبکہ سوئمنگ پول پہلے سے وزیر اعلیٰ ہاؤس کی مجموعی تزئین و آرائش کا ایک حصہ ہے۔وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے زیر استعمال وزیر اعلیٰ ہاؤس انیکسی کے باالمقابل عام رہائش گاہ رہی ہے اور پرویز خٹک نے کبھی بھی وزیر اعلیٰ ہاؤس کو اپنی رہائش گاہ کے طور پر استعمال نہیں کیا

جس طرح تمام سابق وزرائے اعلیٰ نے بطور رہائش گاہ استعمال کیا۔جب وزیراعلیٰ وزیراعلیٰ ہاؤس میں رہتے نہیں ہیں اور جب یہ منصوبہ حکومت کی مدت ختم ہونے تک مکمل ہونا تھا تو وزیراعلیٰ کا سوئمنگ پول استعمال کرنا کتنی منفی سوچ ہے یہ سمجھنا بہت ضروری ہے۔ترجمان نے کہا کہ بدقسمتی سے اس پر سیاست ہو رہی ہے۔ لوگ اسے اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ نے سوئمنگ پول کے منصوبے کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا

تاکہ صوبے کے مفادات کو متنازعہ نہ بنایا جا سکے اور سیاست کرنے والوں کو صوبے کے مفادات پر اپنی ذاتی سیاست چمکانے کا موقع نہ ملے۔ترجمان نے مزید کہا کہ پرویز خٹک نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے استعمال کے خلاف مختلف مواقعوں پر کھلے دل و دماغ سے گفتگو بھی کی تھی اور موجودہ حکومت کے قیام کے بعد بھی حیات آباد میں کرایے کے مکان میں اپنی رہائش جاری رکھی۔تاہم انہیں سیکیورٹی کے مقاصد کے لئے وزیر اعلیٰ ہاؤس منتقل ہونے کا مشورہ دیا گیا لیکن انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس منتقل ہونے سے صاف انکار کر دیا

تاہم سیکیورٹی اہل کاروں کی مسلسل گزارشات پر حکومت نے ان کیلئے ایک عام سے بنگلے میں ان کی رہائش کا انتظام کیا جس بنگلے میں قبل ازیں انتظامی سیکرٹریز رہتے تھے وزیر اعلیٰ اس میں شفٹ ہو گئے۔ترجمان نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے عام محافل اور میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں بھی بعض مواقعوں پر واضح کیاتھا کہ وہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کو کبھی اپنی رہائش گاہ کے طور پر استعمال نہیں کریں گے بلکہ اسے بعض بڑے مقاصد کے لئے استعمال کیا جائے گا

پھر اس بات کافیصلہ کیا گیا کہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں اور بڑے ٹیکس ادا کرنے والوں کو وزیر اعلیٰ ہاؤس میں قیام کرنے کی دعوت دی جائے گی۔ترجمان نے پراجیکٹ کے پس پشت بہتر اور مفید تر مقاصد کو باالکل نظر انداز کرتے ہوئے بعض میڈیا رپورٹرز کی جانب سے یکطرفہ،من گھڑت اور ذہنی اختراح پر مبنی رپورٹنگ میں وزیر اعلیٰ کوغیر ضروری اور بلا جواز طور پر ملوث کرنے کو صوبے اور عوام کے وسیع تر مفاد میں بننے والے منصوبوں سے عوام کو متنفر اور گمراہ کرنے کی ایک مذموم کوشش قرار دیا ہے جو اخلاقی طور پر بھی مثبت صحافت کی نفی کرتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…